6
ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): انڈس ہائی وے پر رمک کے قریب حسن کوچ کی بس سے اغوا کیے گئے چھ مسافروں کی بازیابی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جنہیں تونسہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
بازیاب ہونے والے مسافروں کی شناخت کاشف، حماد، ارسلان، شیراز، ماجد اور ارشاد بھٹہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بس کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور اس کے بعد 7 سے 8 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
چھ مسافروں کی بازیابی کے بعد باقی مغویوں کی صورتحال اور اغوا میں ملوث افراد کی شناخت کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
