12
ریاض (پاک ٹوڈے): فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے فرانسیسی صدر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، سعودی عرب میں فرانس کے سفیر پیٹرک میسناؤ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
