راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی اور کریک ڈاؤن کا پلان تیار

اسلام آباد (پاک ٹو ڈے): جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے سیکیورٹی اور انتظامی تدابیر کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

​پولیس ذرائع کے مطابق، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے مدنظر پی ٹی آئی کے متحرک کارکنان کے خلاف کارروائی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور متعلقہ تھانوں کو مختلف فہرستیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

​انتظامی اقدامات کے تحت شہر کے اہم راستوں اور داخلی راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز کی فراہم کاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ حالیہ انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض پولیس افسران کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔

​ذرائع نے بتایا کہ دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مظاہرین کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کے لیے دیگر صوبوں سے بھی اضافے نفری طلب کی جائے گی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن اور اینٹی رائٹ سیکیورٹی آلات کا استعمال بھی ممکنہ اقدامات کا حصہ ہے۔

​حساس ترین علاقے ‘ریڈ زون’ کی سیکیورٹی کے لیے تین سطحی (3 حصار) پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نئے کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر سے جڑواں شہروں کی سیکیورٹی صورتحال کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

Related posts

خیبر میڈیکل کالج پشاور میں افغان میڈیکل طلبہ کے حق میں احتجاج

ضلع بنوں میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق، 8 ماہ کا بچہ متاثر

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں زیرِ علاج منشیات مقدمے کا اسیر انتقال کر گیا