دنیا کو ایرانی عوام اور خطے کے خلاف جرائم سے آگاہ کروں گا، مسعود پزشکیان

ایران (پاک ٹوڈے): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیویارک روانگی سے قبل کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فورم پر ایرانی عوام اور خطے کے خلاف ہونے والے جرائم سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ دشمن کی مبینہ دھوکا دہی اور وعدوں کی پاسداری نہ کرنے سے متعلق ایران کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔ ان کے مطابق ایران کئی مرتبہ مذاکرات کی میز پر بیٹھا اور معاہدوں پر دستخط کیے، تاہم دوسرے فریق نے ان معاہدوں کا احترام نہیں کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا میں امن اور استحکام کے لیے انسانی حقوق اور اقوام عالم کے حقوق کا احترام ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، فلسطین، غزہ، شام اور یمن میں ہونے والے مظالم کو دنیا سے پوشیدہ نہیں رکھا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن مصنوعی ذہانت اور جدید ہتھیاروں کے استعمال سے ہونے والی کارروائیوں کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دیتا ہے۔ مسعود پزشکیان نے سوال اٹھایا کہ غزہ، فلسطین، شام اور ایران میں حملوں کا نشانہ بننے والے طلبہ اور عام شہری کیا دہشت گرد تھے؟

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے مضبوطی کے ساتھ اپنے مؤقف کا دفاع کیا ہے۔ ان کے مطابق تمام ناانصافیوں اور مشکلات کے باوجود ایرانی قوم باوقار انداز میں مضبوطی سے کھڑی رہی ہے اور اپنے وطن کے لیے اسی عزم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Related posts

امریکا میں کھدائی کے دوران اہم فائبر آپٹک کیبل کٹ گئی؛ فضائی نظام مفلوج، 10 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

سیوٹا میں 3 ہزار سے زائد تارکین وطن اب بھی سڑکوں پر رہنے پر مجبور

اٹلی میں اسکولوں میں برقع و حجاب پر پابندی کی تیاری