نوشکی (پاک ٹوڈے): کلی جمال آباد میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد مارے گئے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔