پشاور میں قبریں کھود کر لاشوں کی بے حرمتی کا الزام، ملزم گرفتار

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں اور بچیوں کی لاشیں نکالنے اور ان کی بے حرمتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی قبرستان میں ایک قبر کھودنے کے دوران علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بارہویں جماعت پاس ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بڈھ بیر کے مختلف قبرستانوں میں 4 بچوں اور بچیوں کی قبریں کھودنے اور لاشیں نکالنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کے ماضی میں ایسے کسی دیگر واقعے میں ملوث ہونے سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دینے سے قبل ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Related posts

چارسدہ سے پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد خان گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار مارے گئے

صوبائی وزیر فضل شکور خان کی مبینہ گمشدگی، پشاور ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواست دائر