کوہاٹ (پاک ٹوڈے): درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں مزدور کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آیا، جس کے باعث وہ اندر پھنس گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ امدادی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دونوں مزدوروں کو کان سے باہر نکال لیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دونوں جاں بحق مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔