خیبرپختونخوا: یومِ آزادی پر 173 روڈ حادثات اور 467 طبی ہنگامی صورتحال، دریاؤں میں ڈوبنے سے 10 افراد جاں بحق

​پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف حادثات اور طبی ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنا پڑا۔

​ریسکیو حکام کے مطابق 14 اگست کے روز صوبے بھر میں مجموعی طور پر 467 میڈیکل ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، جبکہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث 173 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے۔

​علاوہ ازیں تفریحی مقامات، دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے کے دوران ڈوبنے کے 6 مختلف واقعات سامنے آئے، جن میں مجموعی طور پر 15 افراد پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا، جبکہ باقی 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Related posts

یک مچھ تھانہ نذرِ آتش، کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر 3 آئل ٹینکرز کو بھی آگ لگا دی گئی۔

جھل مگسی میں کرش پلانٹ پر حملہ: ٹھیکیدار سمیت 4 مزدور اغوا

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج: جماعت اسلامی کا کراچی اور لاہور میں دھرنوں کا اعلان