جشنِ آزادی پر شائقینِ کرکٹ کے لیے تحفہ: ملتان اسٹیڈیم میں مفت داخلہ اور خصوصی سرپرائز کا اعلان

لاہور (پاک ٹوڈے): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک اہم اور خوشگوار سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔

​سربراہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس وقت ‘نیشنل چیمپئنز کپ’ کا شاندار مقابلہ جاری ہے جس میں شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت قومی ٹیم کے نامور ستارے میدان میں متحرک ہیں۔ انہوں نے شائقین کو دعوت دی کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ اسٹیڈیم تشریف لائیں اور ان مقابلوں کا لطف اٹھائیں۔

​محسن نقوی نے اعلان کیا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام شائقین کے لیے داخلہ مکمل طور پر بلا معاوضہ (مفت) رکھا گیا ہے جبکہ رات 10 بجے جشنِ آزادی کی مناسبت سے کرکٹ مداحوں کے لیے ایک مخصوص اور شاندار سرپرائز پیش کیا جائے گا۔

Related posts

سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے چھٹی کا امکان

ایشین گیمز: پاکستان نے پب جی ای اسپورٹس میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کو بڑا دھچکا، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر