جنوبی لبنان پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری: 7 افراد جاں بحق، عارضی جنگ بندی کے بعد بڑا حملہ

​بیروت (پاک ٹوڈے): جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

​لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں نے ضلع ناباتیہ میں انصار کے مضافات اور ناباتیہ الفوقا کے اطراف 3 شدید فضائی حملے کیے۔ علی الصبح کیے گئے ان حملوں میں انصار کے مضافات میں واقع ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی۔

​لبنانی حکام کے مطابق 20 جون کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے مہلک ترین حملہ ہے۔

​حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ناباتیہ کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related posts

ماسکو پر 600 ڈرونز سے حملہ، یوکرین پر بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے۔

نیٹو اتحادیوں سے امریکی پالیسیوں سے وفاداری کا امتحان: ٹرمپ انتظامیہ نے تفصیلی سوال نامہ ارسال کر دیا

فرانسیسی سفارت کاروں پر مداخلت کا الزام: ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس کی پیرس کو سخت نتائج کی وارننگ