غزہ میں جنگ بندی کے بعد بھی ہلاکتیں جاری، جسں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1,647 ہوگئی

غزہ (پاک ٹوڈے): غزہ میں اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1,647 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اتوار کو مزید 4 فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے مجموعی ہلاکتیں 1,647 ہوگئی ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ تازہ ہلاکتوں میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جو اسے پہلے لگے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک 5,969 فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں، جبکہ اسی عرصے کے دوران 850 لاشیں ملبے اور دیگر مقامات سے برآمد کی گئی ہیں۔

Related posts

نئے صوبوں پر اتفاق رائے چند ہفتوں کی بات ہے، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف

اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا نیتن یاہو سے فوری اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

بلوچستان اسمبلی میں سرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد ایک بار پھر مسترد