پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں اغوا یا گرفتار ہونے والے پارلیمنٹیرینز کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جن میں 8 ممبران صوبائی اسمبلی اور 3 ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے ممبران صوبائی اسمبلی میں صوبائی وزیر فضل شکور خان، صوبائی وزیر ہاؤسنگ امجد علی، عبدالسلام آفریدی، محمد ریاض، سلطان روم، یامین خان، محمد اعظم خان شامل ہیں، جبکہ فتح الملک ناصر گرفتار ہیں۔
اسی طرح اغوا ہونے والے ممبران قومی اسمبلی میں فضل خان اور زبیر خان شامل ہیں، جبکہ داور کنڈی گرفتار ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کو لانگ مارچ سے روکنے کے لیے اغوا اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔
صوبے میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔