خضدار: سعید الرحمن مینگل کے مبینہ اغوا کے خلاف لواحقین کا احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک

خضدار (پاک ٹوڈے): نیو کوئٹہ آغا جان عوامی ہوٹل کے مقام پر سعید الرحمن مینگل نامی شخص کے مبینہ اغوا کے خلاف لواحقین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے۔

شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین اور لواحقین نے حکام سے مغوی سعید الرحمن کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب صورتحال پر قابو پانے کے لیے مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام احتجاج کی جگہ پہنچ چکے ہیں اور مظاہرین سے مذاکرات کر کے شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھلوانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی قیادت کی لانگ مارچ اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز، محمود اچکزئی کا انکار

پی ٹی آئی دھرنوں سے بھاگ گئی، ہمت ہے تو لانگ مارچ کرے، عطا تارڑ

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنجاب نے وفاق کو 19 ہزار کے بجائے ساڑھے 12 ہزار اہلکار دینے کی منظوری دے دی