اسلام آباد (پاک ٹوڈے): یمن کے حوثی عہدیدار نے مصر کی پارلیمنٹ کی جانب سے سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد کی اجازت دینے کو اعلانِ جنگ قرار دیا ہے۔
حوثی عہدیدار کے مطابق سعودی عرب کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کی مصری پارلیمنٹ کی اجازت اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ مصر کی پارلیمنٹ نے 26 اکتوبر کو صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔