بجلی کے 200 یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور، صاحب حیثیت صارفین رعایت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے کی حد ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ 201 یونٹ استعمال کرنے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز عائد ہونے کے نظام میں تبدیلی کے لیے بھی کام جاری ہے۔

اویس لغاری کے مطابق صاحب حیثیت صارفین سولر سسٹم نصب کرکے اپنا بجلی کا استعمال 200 یونٹ سے کم کر لیتے ہیں اور رعایتی نرخوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، تاہم ان کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں صارفین کو ڈسکاؤنٹ دینا مناسب نہیں۔

Related posts

ملک بھر میں مالیاتی فراڈ کے 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد کیسز، عوام کو 8 ارب روپے کا نقصان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ

بنوں میں ملک سبیل خان کی گاڑی پر دھماکہ، بیٹا مارا گیا، 3 افراد زخمی