حوثی عسکریت پسندوں کا نجران میں آرامکو تنصیب پر ڈرون حملہ

ثنعاء (پاک ٹوڈے): یمن کے حوثی عسکریت پسندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں قائم ‘سعودی آرامکو’ کی ایک اہم تنصیب پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

حوثی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارروائی شمالی یمن کے صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں سعودی جیٹ طیاروں کی مبینہ آمد اور سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی ہے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے نے نجران میں طے شدہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب، سعودی حکام یا آرامکو انتظامیہ کی جانب سے نجران میں کسی تنصیب کو نقصان پہنچنے یا ایسے کسی واقعے کی سرکاری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

Related posts

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں پائلٹ کا ساتھی پر چاقو سے حملہ، طیارہ سعودی عرب اتار لیا گیا

صومالیہ کے ساحل پر آئل ٹینکر ایم ٹی آنر 25، 3 پاکستانی شہری ہلاک، 4 زخمی

عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، یکم اکتوبر کو یوم خودمختاری منانے کا اعلان