جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، ہنگو اور ٹانک میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، مختلف علاقوں میں کرفیو

پشاور (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان اپر، جنوبی وزیرستان لوئر، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور ٹانک میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے تحت مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران ہر قسم کے اجتماعات، ریلیوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Related posts

مذاکرات میں پھر ڈیڈ لاک، لانگ مارچ کی منسوخی عمران خان سے ملاقات سے مشروط

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات میں نئی رکاوٹ، لانگ مارچ ختم کرنے کے معاملے پر اختلاف

اختیار ولی اور وفاقی وزراء پر شفیع جان کی سخت تنقید، 4 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان