جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کے قریب خودکش دھماکا

بنوں (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل (ملی خیل) میں المومنین اسکول کی عمارت کے قریب، جسے سیکیورٹی فورسز کیمپ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں، خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

​اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم ‘مجلس عسکری کاروان’ (MAK) سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور نے بارود سے لیس زرانج رکشے کے ذریعے المومنین اسکول کیمپ کے پاس کھڑی سیکیورٹی فورسز کی ایم آر اے پی (MRAP) گاڑی کو نشانہ بنایا۔

​واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات اور مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی