سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ( پاک ٹوڈے ): سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انہیں اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے یہ فیصلہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی صحت کی دیکھ بھال، مناسب علاج کی فراہمی اور معالجین تک رسائی کے انتظامات کا جائز لیتے ہوئے سنایا۔ عدالت نے انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی علاج کے لیے فوری اسپتال منتقلی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی