تھرپارکر میں ایمبولینس آتشزدگی کا المناک واقعہ، 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پشاور (پاک ٹوڈے): تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں ڈانو داندھل کے مقامی اسپتال میں کھڑی ایمبولینس میں آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال میں کھڑی ایمبولینس میں نصب آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ایمبولینس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث ایمبولینس میں موجود 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related posts

لاہور میں بچوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار

امریکا پاکستان کی جانب سے افغان طالبان مخالفین کی حمایت سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے

پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی