کابل (پاک ٹوڈے): ترکیہ کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم قالن نے افغانستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کابل اور قندھار میں افغان حکام سے ملاقاتیں کیں۔
انادولو ایجنسی کے مطابق ترک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ابراہیم قالن نے افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سربراہ عبدالحق وثیق سے ملاقات کی۔
ابراہیم قالن نے افغانستان کی عبوری انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر، وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی شامل تھے۔
ملاقاتوں میں ترکیہ اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی، بالخصوص امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے علاوہ دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔