ترکمنستان سے افغانستان کو 800 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی تیاری

کابل (پاک ٹوڈے): ترکمنستان۔ افغانستان۔ پاکستان بجلی منصوبے کے بین الاقوامی منصوبوں کے سربراہ مراد آرتیکوف نے کہا ہے کہ کرکی۔ کابل ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کے بعد افغانستان کو 800 میگاواٹ تک بجلی فراہم کرنے کی گنجائش پیدا ہو جائے گی۔

طلوع نیوز کے مطابق مراد آرتیکوف نے ترکمنستان کی بین الاقوامی تیل و گیس کانفرنس 2026 کے دوران بتایا کہ منصوبے کے شبرغان۔ دشتِ الوان حصے پر کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا، جبکہ دشتِ الوان سے ارغندی تک کا حصہ جون 2027 میں فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔

ان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ترکمنستان سے بجلی کی برآمدات میں اضافہ اور کابل کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا ہے۔

Related posts

ڈیانا کیس: مرکزی ملزم احمد تنویر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، شناخت پریڈ ہوگی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، قیمتی سامان غائب، گھریلو ملازم گرفتار

اسلامیہ کالج پشاور کے مستقل اور وزٹنگ اساتذہ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار