اسلامیہ کالج پشاور کے مستقل اور وزٹنگ اساتذہ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کے پی آر اے) نے اسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ کی ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحتی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق مستقل اور وزٹنگ اساتذہ کی تدریسی خدمات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اضافی کلاسز لینے والے اساتذہ کے معاوضوں پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی۔ اسی طرح امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ، انویجیلیٹرز، پیپر سیٹرز اور پیپر چیکرز سمیت امتحانی عملے کی متعلقہ ادائیگیاں بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

کے پی آر اے کے مطابق یہ وضاحت 13 مئی 2026 کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں جاری کی گئی ہے، جبکہ ٹیکس استثنیٰ صرف اساتذہ اور فیکلٹی کی خدمات تک محدود ہوگا۔

Related posts

ڈیانا کیس: مرکزی ملزم احمد تنویر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، شناخت پریڈ ہوگی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، قیمتی سامان غائب، گھریلو ملازم گرفتار

غیر قانونی افغان مہاجرین خود واپس چلے جائیں، ورنہ کارروائی ہوگی: ثمر ہارون بلور