پشاور (پاک ٹوڈے): مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین خود واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان فی الحال پاکستان کی ترجیحات میں شامل نہیں، اسے پہلے اپنا رویہ درست کرنا ہوگا، جس کے بعد ہی تجارت ممکن ہوگی۔