تہران (پاک ٹوڈے): ترکمانستان نے ایک ایرانی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا، جس کے بعد اجازت نہ ملنے پر ایرانی پرواز کو واپس تہران بھیج دیا گیا۔
ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کو ہنگامی طور پر تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان مجید اخوان نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والی تمام ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پروازوں کی معطلی سے متعلق ایران کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔
ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق اماراتی ہوائی اڈوں کے ڈیپارچر بورڈز سے ایرانی پروازوں کے شیڈول بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔