طورخم بارڈر پر افغان مہاجرین کی گاڑیوں سے سامان اور ادویات اتارنے کی شکایات

پشاور (پاک ٹوڈے): پاک افغان سرحد طورخم پر افغان مہاجرین کی گاڑیوں سے گھریلو سامان، ضروری اشیا اور ادویات اتارے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث افغانستان واپس جانے والے خاندانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کسٹم ایجنٹس کے ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے زیرو پوائنٹ پر بعض گاڑیوں سے گھریلو استعمال کا سامان اور دیگر ضروری اشیا اتارے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک افغان خاندان کے بیمار بچے کی ادویات بھی گاڑی سے اتارے جانے کی اطلاع ملی، جبکہ مہاجرین کو لکڑی اور دیگر ضروری سامان ساتھ لے جانے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر اتارا گیا سامان واپس حاصل کرنے کے لیے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، جس کے باعث افغان مہاجر خاندانوں کو اپنا سامان واپس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔

متاثرہ مہاجرین اور کسٹم ایجنٹس نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ سامان کی واپسی کا طریقہ کار آسان بنایا جائے اور ضروری ادویات سمیت گھریلو استعمال کی اشیا لے جانے کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی جائے تاکہ واپس جانے والے خاندانوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

Related posts

شاہ محمود قریشی طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم