بونیر: 40 روزہ بچی کے قتل کا مقدمہ، والدین گرفتار

بونیر (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جس میں صرف 40 دن کی بچی کی مبینہ تشدد سے موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں بچی کے والدین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ڈگر کی حدود میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے بچی کی قبر کشائی کرکے لاش برآمد کی اور اسے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد بچی کے والد اور والدہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق والدین کا تعلق رستم سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور بچی کی موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ اور جاری تفتیش کے بعد ہوگا۔ اس وقت شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، مبینہ انسانی اسمگلر گرفتار

بنوں کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد پر عملدرآمد کے لیے پرعزم