بنوں کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

بنوں (پاک ٹوڈے): ضلع بنوں کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقہ تلگئی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک لاش گریڑہ شاہجہان سے بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد ہونے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مقتولین کی شناخت کے لیے تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related posts

پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، مبینہ انسانی اسمگلر گرفتار

بونیر: 40 روزہ بچی کے قتل کا مقدمہ، والدین گرفتار

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد پر عملدرآمد کے لیے پرعزم