پشاور (پاک ٹوڈے): بونیر کی تحصیل گدیزی کے علاقے لیگانی گاؤں، سالارزئی میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 بونیر کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گھر کو آگ بھی لگا دی گئی، جبکہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکل کے ہمراہ موقع پر موجود ہے۔
واقعے میں جانی نقصان کی حتمی تعداد اور تصادم کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔