بنوں (پاک ٹوڈے): بنوں کے علاقے سوکڑی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) کا اہلکار رقیب خان مارا گیا۔
پولیس کے مطابق رقیب خان ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔