کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی ذرائع نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف آپریشنز کے دوران 11 مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں ’آپریشن رد الفتنہ 3‘ کے تحت کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 افراد مارے گئے، جبکہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں ہونے والے آپریشنز میں مزید 6 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ امین آباد اور سیاہ چنگ میں کی جانے والی کارروائیوں کے بعد ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔