بشار الاسد دور کے اہم شامی جنرل عادل عیسیٰ شام کے حوالے، پہلی اہم حوالگی قرار

بیروت/دمشق (پاک ٹوڈے): لبنانی حکام نے بدھ کے روز شامی فوج کے سابق سینئر افسر جنرل عادل عیسیٰ کو قتل اور تشدد کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے کے لیے شام کے حوالے کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جنرل عادل عیسیٰ شامی فوج کی 17ویں بریگیڈ کا سابق کمانڈر تھا، جس نے بعد میں مشرقی صوبے دیر الزور میں زمینی افواج کی قیادت بھی کی تھی۔ لبنانی حکام نے اسے روان سال کے آغاز میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اب اسے قانونی ضابطوں کے تحت شام کے منتقل کر دیا گیا ہے۔

طلوع نیوز اور شامی وزارتِ داخلہ کے باضابطہ بیان کے مطابق سال 2024 میں سابق شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لبنان نے اس سطح کے کسی شامی فوجی افسر کو نئی شامی حکومت کے حوالے کیا ہے۔ اس تحویل کو خطے میں قانونی و عدالتی تعاون اور ماضی کی مظالم کے احتساب کی جانب ایک اہم پیش رفت دیکھا جا رہا ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی امریکا کے سامنے 7 شرائط

روس کی دعوت پر افغان وزارتِ دفاع کا وفد ’سینٹر 2026‘ فوجی مشق میں شریک

افغان وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال