نئی دہلی میں امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج، امریکی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

 

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): بھارت میں تعینات امریکی سفیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سرجیو گور کے مقبوضہ کشمیر کو "انڈیا کا حصہ” قرار دینے کے بیان پر پاکستان نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج درج کرایا ہے۔

امریکی سفیر سرجیو گور نے جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خطے کو بھارت کا حصہ قرار دیا تھا، جس پر ترجمان دفتر خارجہ نے شدید تحفظات اور مذمت کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر کا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان حقائق کے بالکل منافی ہے، کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے۔

پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ یہ بیان تنازع کشمیر پر امریکہ کے اپنے دیرینہ اور باضابطہ موقف کی نفی کرتا ہے۔ پاکستان نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سفارت کاروں کے عوامی بیانات کو خطے کی بین الاقوامی و متنازع حیثیت کے مطابق متوازن رکھے۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا