بریکس ممالک کا مغربی ایشیا کی توانائی صورتحال پر تشویش کا اظہار

نئی دہلی (پاک ٹوڈے): بریکس رکن ممالک کے رہنماؤں نے نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران مغربی ایشیا کی توانائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عالمی تجارت، سپلائی چین اور توانائی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں توانائی کی فراہمی اور مال بردار ٹریفک میں ممکنہ خلل کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ توانائی کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔

بریکس ممالک کے رہنماؤں نے عالمی تجارت اور سپلائی چین کے تسلسل کے ساتھ توانائی کی محفوظ اور مستحکم فراہمی یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related posts

جنوبی سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون اور میزائل حملے

حوثیوں کی پاکستان اور ترکی کو یمن جنگ میں مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ

بارڈر پوسٹ 250 کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پک اپ پر فائرنگ، جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل برآمد