افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز

نئی دہلی (پاک ٹوڈے): افغانستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ابراہیم زدران نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان کھلاڑی بھارت میں کھیلنے کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تیار کردہ حکمت عملی پر مؤثر انداز میں عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ابراہیم زدران نے کہا کہ افغان ٹیم ان میچز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

افغانستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 6 بج کر 30 منٹ پر نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

سیریز کا دوسرا میچ 15 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 17 ستمبر کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر ٹیسٹ کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین

ایشین گیمز کے لیے تین بہنیں منتخب، مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گی

میدان بدلا، کھلاڑی بدلے، کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی آئی، مگر قومی ٹیم کے حالات نہ بدل سکے