بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں کروا دی گئی۔

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ان کی بہن نورین نیازی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی الگ الگ ملاقاتیں انجام پا گئی ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی نے عمران خان سے جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ یہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان کی دوسری ملاقات تھی۔ ملاقات کے بعد نورین نیازی بغیر میڈیا سے گفتگو کیے جیل سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب اسی روز جیل کے کانفرنس روم میں ہی بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی ملاقات کروائی گئی، جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی۔

Related posts

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال زیرِ بحث

سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو صوابی میں آئندہ لائحہ عمل دینے کا اعلان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اور مذاکرات ساتھ ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ