ایمل ولی خان: پاکستان پڑوسی ممالک بالخصوص افغانستان سے کشیدگی سفارت کاری سے حل کرے

پشاور (پاک ٹوڈے): عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سربراہ ایمل ولی خان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کے سفارتی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک، بالخصوص افغانستان کے ساتھ درپیش تمام تنازعات کے حل کے لیے بھی اسی سنجیدگی اور سفارتی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات کا سب سے زیادہ اور براہِ راست نقصان سرحدی علاقوں، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام اور تاجر برادری کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

سربراہ اے این پی نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ یا دباؤ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، اس لیے حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اپنے تمام تحفظات اور تنازعات کو ڈائیلاگ اور باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ