کوئٹہ: 20 سالہ بلوچ طالبہ صفیہ بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی، اہلخانہ کی شدید تشویش

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے واشک کے علاقے بسیمہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ بلوچ طالبہ صفیہ بلوچ کو مبینہ طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بسیمہ کی رہائشی صفیہ بلوچ دختر عبدالخالق کو 23 اگست 2026 کی دیر رات کوئٹہ سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔ متاثرہ اہلخانہ کا الزام ہے کہ اس کارروائی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور دیگر حساس اداروں کے اہلکار ملوث ہیں۔

رواں سال بلوچستان میں خواتین کی جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سیاسی و سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے طالبہ کی فوری اور محفوظ بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

ایمل ولی خان: پاکستان پڑوسی ممالک بالخصوص افغانستان سے کشیدگی سفارت کاری سے حل کرے

عمران خان کو طویل عرصے تک قید رکھنے کی کوشش: قاسم خان کے سنگین الزامات

لکی مروت: پولیس افسر سمیع اللہ کی پراسرار گمشدگی پر لکی پولیس، امن کمیٹی اور شہریوں کا شدید احتجاج