عمران خان کو طویل عرصے تک قید رکھنے کی کوشش: قاسم خان کے سنگین الزامات

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے والد کی جیل میں سیکیورٹی اور صحت سے متعلق سخت خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

قاسم خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو طویل عرصے تک جیل میں قید رکھنے کی باقاعدہ اور منظم کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخالفین عمران خان کو جیل ہی میں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اس امید میں ہیں کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی کی آواز کو مکمل طور پر خاموش کر دیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کے بیٹوں کی جانب سے عالمی اور ملکی ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والے ان سخت بیانات کے بعد سیاسی حلقوں اور تحریک انصاف کے کارکنان میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ حکومت سے ان کے تحفظ اور حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Related posts

ایمل ولی خان: پاکستان پڑوسی ممالک بالخصوص افغانستان سے کشیدگی سفارت کاری سے حل کرے

کوئٹہ: 20 سالہ بلوچ طالبہ صفیہ بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی، اہلخانہ کی شدید تشویش

لکی مروت: پولیس افسر سمیع اللہ کی پراسرار گمشدگی پر لکی پولیس، امن کمیٹی اور شہریوں کا شدید احتجاج