فرانس: نارمنڈی میں گاڑی کی ٹکر سے 2 افغان شہری جاں بحق، 9 زخمی؛ چیچن نژاد حملہ آور گرفتار

کاں (پاک ٹوڈے): فرانس کے شمالی خطے نارمنڈی کے شہر ‘کاں’ (Caen) میں ایک سرپھرے ڈرائیور نے شاپنگ سینٹر کے باہر کھڑے ہجوم پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افغان شہری جاں بحق اور 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، جن کی عمریں بالترتیب 28 اور 35 سال تھیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے دکان کے باہر موجود شہریوں کو سیدھا نشانہ بنایا، جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے مرکزی ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار 26 سالہ ملزم کا تعلق چیچنیا (روس) سے ہے۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر واقعے کی وجوہات اور پسِ منظر کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

اوپیک نے عالمی طلبِ تیل میں اضافے کا تخمینہ 14 لاکھ سے کم کرکے 4 لاکھ بیرل یومیہ کردیا

ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 17 اکتوبر تک بند رکھنے کا نوٹم جاری

ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوگئے۔