لاہور (پاک ٹوڈے): اسکواش کے میدان میں تین پاکستانی بہنوں نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوگئی ہیں۔
تینوں بہنیں ایک ساتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم کا حصہ بننے پر انتہائی پُرجوش ہیں اور اسے اپنے لیے فخر اور اعزاز کا لمحہ قرار دیا ہے۔
اسکواش سسٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پہلی مرتبہ تینوں بہنیں ایک ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
تینوں کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔