شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، انگلینڈ کی ٹیم 241 رنز پر ڈھیر

لاہور (پاک ٹوڈے): سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف ملا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں اور ٹیم دباؤ کا شکار رہی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 105 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وارم اَپ کے دوران نسیم شاہ کی انگلی میں انجری ہوئی، جبکہ فہیم اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ رضا اللہ نے اس میچ میں ون ڈے ڈیبیو کیا، جبکہ شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے اور تیسری کامیابی اسے فائنل میں جگہ دلانے میں مدد دے سکتی ہے۔

Related posts

خیبر میں بگیاڑی پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایف سی کا ایک جوان زخمی

کراچی پورٹ پر افغان تاجروں کے سامان کی نیلامی، سینکڑوں کنٹینرز کھول دیے گئے

لوئر دیر میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، دیودار کی لکڑی سے بھرا آئل ٹینکر ضبط