کراچی (پاک ٹوڈے): پاکستان کے کراچی پورٹ پر افغان تاجروں کے سامان سے بھرے سینکڑوں کنٹینرز نیلامی کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں، جس پر افغان تجارتی حکام نے اعتراض اٹھایا ہے۔
بی بی سی دری کی رپورٹ کے مطابق، نیلامی کرنے والی کمپنی کی جاری کردہ تصاویر میں کنٹینرز کے دروازے کھلے دکھائی دیتے ہیں اور ان میں موجود سامان ممکنہ خریداروں کو دکھایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پورٹ پر کنٹینرز اور تجارتی سامان طویل عرصے تک رکے رہنے کے باعث عائد ہونے والے بھاری ٹیکس اور دیگر اخراجات کو نیلامی کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
افغانستان کے ایوانِ تجارت کے عہدیداروں نے پاکستان کے اس اقدام کو علاقائی اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔