ایران کے ڈرٹی بم بنانے کی اطلاعات درست ہوئیں تو امریکا اسے روک دے گا، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران ڈرٹی بم تیار کر رہا ہے یا نہیں، تاہم اگر اس حوالے سے سامنے آنے والی خبر درست ہے تو امریکا ایران کو ایسا کرنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران میں ہونے والی بہت سی سرگرمیوں کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ڈرٹی بم بنانے سے متعلق اطلاعات درست ہیں تو امریکا اسے روک سکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے ڈرٹی بم تیار کرنے کے ممکنہ اشارے ملے ہیں۔

ڈرٹی بم ایسا ہتھیار ہوتا ہے جس میں روایتی دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تابکار مادے کو کسی محدود علاقے میں پھیلایا جا سکتا ہے، جس سے وہاں تابکاری آلودگی پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

Related posts

نوشہرہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو راہگیر زخمی

جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج، مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 پاسپورٹ بکلیٹس چوری ہونے کا انکشاف، 131 برآمد