ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں کی ملاقات، افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (پاک ٹوڈے): ایران کی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا امور کے سربراہ محمد رضا بہرامی نے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق سے ملاقات کی، جس میں افغانستان سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات ماسکو فارمیٹ کے آٹھویں اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں افغانستان سے متعلق علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی جارہی ہے۔

محمد صادق اس سے قبل افغانستان کے لیے ازبکستان کے خصوصی نمائندے سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ علاقائی ممالک کے نمائندوں کے ساتھ یہ ملاقاتیں ماسکو فارمیٹ اجلاس سے قبل افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کے سلسلے کا حصہ ہیں۔

ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق 8واں اجلاس آج پیر کو روسی وزارت خارجہ کی میزبانی میں ماسکو میں منعقد ہوگا، جس میں افغانستان کی صورتحال اور خطے سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔

Related posts

حوثیوں کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی امریکی فوجی مدد کی درخواست مسترد

لکی مروت میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل

این سی سی آئی اے نے جعلی خبروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کی روک تھام کیلئے خصوصی یونٹس قائم کردیئے