اگر یہ عمران خان کیساتھ ہو رہا ہے تو عام پاکستانی کیساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ سہیل آفریدی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی پمز اسپتال منتقلی کو عدالتی احکامات کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کے سابق وزیراعظم کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کیا جا رہا ہے تو ایک عام شہری کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدالتی حکم کو نظر انداز کر کے جو قدم اٹھایا وہ توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور عدالت کو اس کا فوراً نوٹس لینا چاہیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا جواز پیش کرتے ہوئے انہیں پمز منتقل کیا اور طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Related posts

سابقہ جہادی کمانڈر حنظلہ سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

عمران خان کا طبی معائنہ نہ کرنے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع، حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

حکومت امن و امان اور خارجہ پالیسی میں ناکام ہوچکی ہے۔