اپر چترال میں افسوسناک حادثہ، لاپتہ پیراگلائڈر آصف محمود کی لاش مل گئی

اپر چترال (پاک ٹوڈے): اپر چترال کے زانی پاس سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے پیراگلائڈر آصف محمود کی لاش ریسکیو 1122 کی ٹیم نے وادی اویر کے چراگاہ سے تلاش کر کے نکال لی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پیراگلائڈر آصف محمود گزشتہ روز زانی پاس سے پرواز کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہوگئیں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق طویل تلاش کے بعد آصف محمود کی لاش وادی اویر کے چراگاہ سے ملی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیراگلائڈر حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں آصف محمود جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لاش کو ایمبولینس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

Related posts

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے دو افغان شہریوں کی گمشدگی پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں – چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

سوات میں معصوم بچی کے قتل کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا، کالام مدین روڈ بلاک