خضدار: وڈھ میں 4 افراد کے قتل کے خلاف لاشوں سمیت قومی شاہراہ پر احتجاج

خضدار (پاک ٹوڈے): خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے سونارو میں گزشتہ شب فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد کی ہلاکت اور ایک خاتون سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کے خلاف اہلِ علاقہ نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج شروع کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے جاں بحق افراد کی میتیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا، جس کے باعث شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی اور دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر کی رات تقریباً 10 بجے وڈھ کے علاقے سونارو، کلی یار محمد گرگناڑی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

احتجاج کرنے والے افراد نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد مقامی محنت کش شہری تھے۔

دوسری جانب واقعے اور احتجاج سے متعلق سرکاری حکام یا سیکیورٹی فورسز کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

Related posts

27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں – چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

سوات میں معصوم بچی کے قتل کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا، کالام مدین روڈ بلاک

سنٹرل کرم کے علاقے مناتو میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں شدید جھڑپ