اپر دیر کے دوبندو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پروازیں

اپر دیر (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر کے علاقے دوبندو میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی سنگار، اترنگو اور سنگار ٹاپ کے گردونواح میں جاری ہے، جبکہ علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال آپریشن کے نتائج یا ممکنہ جانی نقصان سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related posts

لاہور میں تیزرفتاری دو بھائیوں کی جان لے گئی، موٹرسائیکل حادثے میں دونوں جاں بحق

قرض دینے والی ایپس کے نام پر سائبر فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، خواتین سمیت 154 افراد گرفتار

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو شکست، بھارت آخری گیند پر ایک وکٹ سے کامیاب