واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ تقسیم کے بجائے اتحاد پر مبنی سیاست اور ایسے رہنما چاہتے ہیں جو ملک کو درپیش مسائل کے عملی حل پیش کرسکیں۔
باراک اوباما نے انتخابی امیدواروں اور رضاکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار کے دو سال باقی ہیں، اس دوران مثبت تبدیلیوں کے لیے کام کرنے، مزید نقصانات سے بچنے اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل اور عوام کی توقعات پوری کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔
یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے متعدد نشستیں جیت کر ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی سے اکثریت حاصل کرلی ہے۔
